لاہور کےمختلف علاقوں کو بند کردیا گیا

13 Mar, 2021 | 11:27 AM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری)کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزید 16 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، کینٹ میں گلی نمبر15 ایکس بلاک ڈی ایچ اے فیز 3، گلی نمبر 1ا ے بلاک عسکری 10، گلی نمبر 5کیولری گراؤنڈ سمیت مخلتف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کےبڑھتے کیسز سے صورت حال پھر سنگین کردی، پنجاب حکومت نے شہریوں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لاہورکے16علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، گلی نمبر15 ایکس بلاک ڈی ایچ اے فیز 3 میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا، گلی نمبر 1ا ے بلاک عسکری 10 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گلی نمبر 5کیولری گراؤنڈ،مدنی کالونی موہنی روڈ،سوہنی سڑیٹ گوالمنڈی،نشتر ٹاؤن کی گلی نمبر 4 ، سیکٹر بی عسکری 11گلی نمبر 3بی بلاک سٹیٹ لائف سوسائٹی کا علاقہ شامل ہے۔ای تھری بلاک ہاؤس نمبر 1تا70 انجیئنرنگ ٹاؤن،سمن آباد میں ہاؤس نمبر 1تا30محمدی گلی توحید پارک،ہاؤس نمبر 510سے 540جہانزیب بلاک میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیا۔

علاوہ ازیں ہاؤس نمبر 170سے 190گلشن بلاک،ہاؤس نمبر 50سے 70رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کو بند کیا گیا،شالیمار ٹاؤن میں گلی نمبر 32نواب کالونی مصری شاہ کاعلاقہ،واہگہ ٹاؤن میں ہاؤس نمبر 443تا445 بی بلاک اور جی 10واپڈا آفیسر کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے6اضلاع میں2ہفتوں کے لئےلاک ڈاؤن لگایا گیا، ان اضلاع میں لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے مارکیٹس اور بازار مغرب تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دودھ، دہی کی دکانیں، میڈیکل سٹورز اور تندوروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ شادی ہالز اور مارکیز میں شادیاں کرنے پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کی گئی۔

ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔ مزارات اور سینما ہال بھی دو ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارکس شام 6 بجے بند کرنے جبکہ دفاتر میں 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد سٹاف گھر سے کام کرے گا۔

مزیدخبریں