پنجاب حکومت نےزونل افسر ملک یوسف کو معطل کردیا

13 Mar, 2021 | 11:12 AM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا شمالی لاہور کا دورہ،صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،صفائی کے ناقص انتظامات پر زونل افسر ملک یوسف کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر پنجاب حکومت متحرک ہو گئی۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے شمالی لاہور کا دورہ کیا، نورالامین مینگل نے شمالی لاہور میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ نورالامین مینگل نے علاقے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر زونل افسر ملک یوسف کو معطل کر دیا۔

سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ وہ سارے شہر کے دورے کریں گے،جہاں صفائی کی صورتحال خراب ہوئی وہاں کی انتظامیہ کےخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہورشہر کے حُسن کو خراب نہیں ہونے دیں گے، بہت جلد پورے لاہور سے کوڑے کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔

نورالامین مینگل کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کی کمی ہے، اس کے باوجود عوام کواچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کوڑا صرف کوڑے دان میں ڈالیں،سڑکوں اورگلیوں میں پھینکنے سے گریزکریں۔

مزیدخبریں