ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے سکولز،کالجز، یونیورسٹیاں بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے سکولز،کالجز، یونیورسٹیاں بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پاکستان میں دو کیسز  سامنے آ چکےہیں، مہلک وائرس کی وجہ سےپنجاب حکومت نے صوبے میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی، تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی،صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صوبے کے تین ہسپتال صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں،کورونا کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکول بند اور اجتماعات پر پابندی کے فیصلے کریں گے۔

صورت حال مزید سنگین ہورہی ہے جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حتمی منطوری کا انتظار جیسے ہی وہ احکامات جاری کریں گے عملدرآمد کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کے اسلام آباد میں مصروف ہونے کے باعث نوٹیفکیشن التواء کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پیر 16 مارچ سے 30 مارچ تک چھٹیاں دینے کا ابتدائی فیصلہ کیا گیا، تاحال وزیراعلیٰ پنجاب کی مصروفیت کی وجہ سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، علاوہ ازیں ڈاکٹرز،نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں بھی بند کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا وائرس جو چین سے شروع ہوا  اب  پوری دنیا میں  پھیل رہا ہے،چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں، کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو فیس ماسک استعمال کرنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کرنےکا مشورہ دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer