ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد

پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور پریڈ پرپابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ملک میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر لاہور پولیس نے عملی اقدامات شروع کر دیئے،پولیس اہلکاروں کے بائیو میٹرک حاضری لگانے اور پریڈ کرنے پرپابندی عائدکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں میڈیکل ایمرجنسی کا نفاذ ہو چکا ہے،اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور پولیس نے بھی عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکے لئے اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری اور جنرل پریڈ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چالیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران روزانہ کی بنیاد پر بائیو میٹرک مشین کے ذریعے اپنی حاضری کو یقینی بنا رہے تھے ۔جنرل پریڈ میں بھی سینکڑوں اہلکار اور افسران شرکت کر رہے تھے جس کے باعث کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ تھا۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے لیے تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer