سعودیہ واپسی کا الٹی میٹم،اقامہ ہولڈرز پی آئی اے عملہ پر برس پڑے

13 Mar, 2020 | 04:18 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو) کورونا وائر س چین میں تو قابو آگیا لیکن دنیا کے دیگر 76 ممالک تک یہ پہنچ چکا ہے جبکہ سعودیہ واپسی کے لئےاقامہ ہولڈرز پاکستانی تارکین پی آئی اے کے دفتر  پہنچ  چکے ہیں،فلائٹس دستیاب نہ ہونےپر عملہ پر پھٹ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی حکومت نے کوروناوائر س کےخدشات کے سبب لاک ڈاؤن سے پہلے وطن واپسی کےلئے 72 گھنٹوں کا وقت دے رکھاہے، واپس جانے کے لئےاقامہ ہولڈرز پاکستانی تارکین کا ٹکٹ کنفرمیشن کے لئے پی آئی اے کے دفتر پر رش لگ گیا، پی آئی اے انتظامیہ کا کہناتھا کہ تاحال فلائیٹ دستیاب نہیں جس پراقامہ ہولڈرز نے احتجاج کیا،مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خصوصی فلائٹ آپریشن کا بندوبست کیا جائے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  اقامہ ہولڈرز کا فلائٹ ٹکٹ نہ ملنے پر پی آئی اے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کا کہناتھا کہ ویزا ایکسپائر ہونے کا خدشہ ہے، سعودی حکومت کی ڈیڈلائن کے مطابق 48 گھنٹے میں ہمیں سعودیہ پہنچنا ہو گا،حکومت سعودی عرب بھجوانے کےلئے خصوصی فلائیٹ آپریشن شروع کرے۔

مظاہرین48 گھنٹوں میں سعودی عرب نہ پہنچے تو ویزے ایکسپائر ہو جائیں گے، وزیراعظم سعودی حکومت سے اقامہ ہولڈرز کےلئے سعودی عرب سے بات کریں،مظاہرین نےالزام لگایا کہ پی آئی اے کا عملہ سعودی عرب کی ٹکٹیں فروخت نہیں کر رہا۔

واضح رہے کہ  سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور غیرملکی مقیم افراد پر سفری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سعودی شہری یا اقامہ ہولڈرز کو 72 گھنٹے میں واپس لوٹنے کی ہدایت کی تھی، سعودی عرب نے بیرون ممالک سے آنےوالے عمرہ زائرین پر بھی پابندی عائد کی تھی اب اپنے شہریوں کے مکہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مزیدخبریں