ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ٹی آئی بل کیخلاف کیس، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو مہلت دیدی

ایم ٹی آئی بل کیخلاف کیس، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ  نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل کیخلاف دائر درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو تفصیلی جواب کے لیے مہلت دے دی، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئےکہ معاملہ انتہائی اہم ہے،روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرینگے، تمام قانونی پہلوں کا جائزہ لےکر حکم جاری کریں گے۔

جسٹس جواد حسن نے ینگ ڈاکٹرز کے صدر سہیل حسیب کی درخواست پر سماعت کی، قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ بریسٹر نبیل اعوان سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر سلیمان حسیب سمیت وائی ڈی اے کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے، قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل شان گل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی گئی، قانون سازی کو مخصوص صورت حال کے علاوہ چیلنج نہیں کیا جاسکتا، عدالتی حکم کی توہین نہیں کی گئی، قانون سازی کے لیے قانونی ضابطے پورے کیے۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ رولز آف بزنس میں ترمیم کیے بغیر کیسے ایم ٹی آئی بل پاس کیا گیا، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ نے7 نومبر 2019 کو میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کی قانون سازی سے قبل ڈرافٹ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود مجوزہ ایکٹ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، عدالتی حکم کے برعکس بل اسمبلی میں پیش کرنے کا اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکم عدولی پرسیکرٹری سیشلائزڈ ہیلتھ مومن علی آغا سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer