گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی گرفت کمزور

13 Mar, 2020 | 03:35 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: شہر میں گراں فروشوں کے ڈیرے، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے نوٹس کے باوجود متعدد افسران نے کارکردگی ٹھیک نہ کی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر بھر میں گرانفروشی پر 95 ہزار کے جرمانے صرف تین افرادکو جیل بھیجا گیا۔

       گراں فروشی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی گرفت کمزور،88 مجسٹریٹس 24 گھنٹوں میں صرف 95 ہزار کے جرمانے کر سکے، ایک کروڑ 20 لاکھ کی آبادی والے شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بصرف 54 خلاف ورزیاں ڈھونڈ کر 9 ایف آئی آرز کا اندراج کروا سکے۔

 گراں فروشی پر 88 مجسٹریٹ صرف 10 افراد کو حراست میں لے سکے اور 3 افراد کو جیل بھیج سکے، ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے 16 مجسٹریٹس سے ناقص کارکردگی پر جواب طلبی کر رکھی ہے، مجسٹریٹس نے دفاتر سے نہ نکلنا اور پرائس چیکنگ نہ کرنا معمول بنا لیا۔

ناقص کارکردگی دکھانے والے مجسٹریٹس میں نائب تحصیلدار سٹی لاہور حسیب احمد، سوشل ویلفیئر آفیسر شاہد سرویہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزاد چیمہ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راحیلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علیم مححی الدین، سب رجسٹرار ظہور حسین، سب رجسٹرار داتا گنج بخش زون عثمان بخاری، نائب تحصیلدار شالیمار رانا محمد ندیم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشرف جنجوعہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماڈل ٹاؤن رانا محمد عثمان، ایس ڈی او واسا گلبرگ محمد کاشف، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رائیونڈ تنویر خالد، تحصیلدار شالیمار عمران صفدر، تحصیلدار شالیمار محمد منیر، نائب تحصیلدار اسماعیل شاہد اور ویٹرنری آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر روبینہ نسیم شامل ہیں۔

مزیدخبریں