رضوان نقوی :کروڑوں روپے کی ڈیوٹی ٹیکسز کی چوری میں ملوث "رحمن سٹیل ملز اور ماشاءاللہ سٹیل ملز" پرانٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو
کی چھاپہ مارکارروائیاں, سٹیل ملز کی سیلز اور پروڈکشن کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔
انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو نے ڈیوٹی ٹیکسز کی چوری میں ملوث سٹیل ملز کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردی ہیں-انٹیلی جینس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نےکرول گھاٹی نرسری روڈ پر" رحمان سٹیل ملز"پر چھاپہ مار کر پروڈکشن اور سپلائی کا مکمل ریکارڈ قبضہ میں لے لیا- انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے رحمان سٹیل ملز کےجولائی 2019سے جنوری2020تک کے بجلی کے بلز سے ساڑھے 6کروڑ روپے کی ڈیوٹی ٹیکسز چوری کا سراغ لگایا۔
انٹیلی جینس ان لینڈریونیو نےمحمود بوٹی بند روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کرکے ماشاءاللہ سٹیل ملز کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا-ماشاءاللہ سٹیل ملز کے بجلی کے بلز سے ایک کروڑ روپے کی ڈیوٹی ٹیکسز کی چوری کا سراغ لگایا گیا۔
آئی اینڈ آئی حکام کے مطابق ماشاءاللہ سٹیل ملز سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں تھی-ڈی جی انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈریونیو ڈاکٹر بشیراللہ کی ہدایت پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی-انٹیلی جینس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈریونیو لاہور کی ٹیم نے ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے