ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائلڈ بیورو میں روزگار اور ہنر دینے کیلئے ڈریس ڈیزائننگ، بیوٹیشن پروگرام کا آغاز

چائلڈ بیورو میں روزگار اور ہنر دینے کیلئے ڈریس ڈیزائننگ، بیوٹیشن پروگرام کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: چائلڈ بیورو میں مقیم بہت سے بچے ایسے بھی ہیں جو رسمی تعلیم میں زیادہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے تو ایسے بچوں کو باعزت روزگار اور ہنر دینے کے لیے ڈریس ڈائزینگ اور بیوٹیشن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، اس پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والی بچیاں خود گارروزگار وسیلہ پروگرام کا حصہ بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چائلڈ بیورو میں مقیم بچیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے کڑھائی سلائی اور ڈریس ڈائزینگ سکھائی جا رہی ہے جبکہ ان کے لیے بیوٹیشن کورسسز کا اہتمام بھی کیا گیا، چائلڈ بیورو میں قائم کردہ ہنر سنٹر گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے بنایا ہے۔

بیورو کی بچیاں ڈریس ڈائزینگ کے ساتھ ساتھ بیوٹیشن کا کام بھی دلچسپی سے سیکھ رہی اور خواہش رکھتی ہیں کہ اپنا روزگار شروع کریں، چائلڈ بیورو میں سینکڑوں کی بے سہارا بچیاں کی کفالت کی جا رہی جبکہ انکی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکو فنی تعلم سے آراستہ کرنے کے لیے وسائل محدود ہیں جن کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer