عمران یونس: ای روزگار فری لانسرز کو مفت ڈیبٹ کارڈ اور اکاؤنٹ مہیا کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور سادہ پے کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت طے پا گئی، منصوبے کے تحت دس ہزار روپے تک بغیر فیس جبکہ دس سے اڑھائی لاکھ روپے تک منگوانے پر آٹھ روپے کٹوتی ہوگی۔
ارفع کریم آئی ٹی ٹاور میں پی آئی ٹی بی اور سادہ پے کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف اور سی ای او سادہ پے برینڈن ٹیمینسکی نے دستخط کئے، ایم او یو کے تحت فری لانسرز انٹرنیٹ سے رقم اکاؤنٹ میں منتقل کر کے اے ٹی ایم سے نکلواسکیں گے۔
دس ہزار روپے تک بغیر فیس جبکہ دس سے اڑھائی لاکھ روپے تک منگوانے پر آٹھ روپے کٹوتی ہوگی، برینڈن ٹیمینسکی کا کہنا تھا کہ ای روزگار فری لانسرز کو انٹرنیٹ پیسے منگوانے کیلئے جدید سہولیات دیں گے، ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف کا کہنا یہ اقدام معیشت میں بہتری اور زرمبادلہ میں اضافے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
فری لانسرز نے ایم او یو کو اپنی آمدن میں بہتری اور اضافے کا سبب قرار دیا۔ سادہ پے ای روزگار فری لانسرز کی آمدن کے متعلق بھی ڈیٹا جاری کریگا۔ ” سادہ پے“ تین برس تک ای روزگار گریجوایٹس سے ڈیبٹ کارڈ اور اکاؤنٹس کے اجرا اور تجدید کی کوئی فیس نہیں لے گا۔