لینڈ یوز ترمیمی رولز 2019 پر 10 رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز

13 Mar, 2020 | 01:30 PM

Shazia Bashir

در نایاب: ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں کمرشلائزیشن کیلئے ممنوع قرار دی جانے والی اہم شاہراہوں کو کھولنے کا معاملہ، لینڈ یوز ترمیمی رولز 2019 پر 10 رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی ڈی جی ایل ڈی اے کی سربراہی میں بنے گی، چیف ٹاون پلانر کمیٹی کا سیکرٹری ہوگا، ڈپٹی کمشنر، چیف ٹریفک آفیسر، ایم ڈی واسا، چیف انجنئیر ٹیپا، چیف میٹرو پولیٹن پلانر ممبر ہوں گے۔

 محکمہ ہاوسنگ، لوکل گورنمنٹ اور ایک آزاد ممبر کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا،  ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی نے کمیٹی بنانے کی منظوری لینڈ یوز رولز میں دی تھی، لینڈ یوز رولز کی باقاعدہ منظوری محکمہ قانون کی سب کمیٹی کی اجازت کے بعد ہوسکے گی۔ محکمہ قانون کی سب کمیٹی نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں دو اجلاس طلب کرلیے۔

   کمیٹی کی منظوری کے بعد روڈز کو کمرشلائزیشن کیلئے کھولا جانا ممکن ہوگا، واضح رہے خیابان جناح، خیابان فردوسی، لاہور کینال روڈ، رائیونڈ متبادل روٹ، ڈیفنس سمیت دیگر روڈز کو کمرشلائزیشن کے لئے فریز کردیا گیا تھا۔

 ابتدائی طور پر فریز روڈز پر عارضی سالانہ کمرشل کرنے کی جازت دی جاتی تھی،2 سال قبل وہ بھی بند کردی گئی۔

             

مزیدخبریں