احد اور سجل کی شادی کی تقریبات شروع

13 Mar, 2020 | 01:18 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل"یقین کے سفر سے مقبول ہونے والی احد اور سجل کی جوڑی اب حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھی بننے والے ہیں،گزشتہ شب دونوں کی رسم حناادا کی گئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

احد اور سجل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رسم حنا کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی مگر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اپنےابٹن میں نارنجی رنگ کے گرارے میں ملبوس ہیں جبکہ احد رضا  میرسفید کرُتے میں ملبوس ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد رضا میر کی والد سجل کی رسم کرتے ہوئے انہیں ابٹن لگا رہی ہیں اور اس دوران سجل کی آنکھیں مرحوم والدہ کو یاد کرکے نم ہیں،سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی بھی ایک تصویر احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ وائرل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 6 جون 2019 کو اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے  احد رضا میر نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ منگنی کی تھی۔

مزیدخبریں