سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنےکا ہوگیا؟

13 Mar, 2020 | 01:18 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) سونا خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی، سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اچانک کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 93 ہزار 2 سو روپے کا ہو گیا،22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 4 سو 33 روپے مقرر ہوئی۔

فاریکس مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی، انٹر بینک میں 20 پیسے کی کمی سے بدیسی کرنسی کا ریٹ 159 روپے ہوگیا،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  صرافہ بازاروں میں کاروبار کے آغاز پرسونا 350 روپے مہنگا ہوگیا تھا،جس سے 24 قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار 150 روپے،22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت87 ہزار200 روپےہو گئی تھی۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں سونے کی تجارت میں کمی پیشی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کررونا وائرس بھی ہے،کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت زوال پذیر ہے۔

ان کا کہناتھا کہ غیر ملکی سرمایہ کار سونے کی خریداری کررہے ہیں قیمتوں میں کمی کی وجہ سےصرافہ بازاروں کی رونقیں بھی بحال ہوئیں ہیں،عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگایا سستا ہونے سے اس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ 

مزیدخبریں