مہنگائی آوٹ آف کنٹرول، مرغی اور سبزی نے ریکارڈ توڑ دیئے

13 Mar, 2020 | 01:06 PM

Shazia Bashir

حسن علی: شہر میں برائلر کی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور مرغی کا گوشت مزید نو روپے فی کلو مہنگا ہو گیا جبکہ تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور زندہ مرغی چھ روپے اضافے کے بعد 170 روپے جبکہ مرغی کا گوشت نو روپے اضافے کے بعد 247 روپے فی کلو ہو گیا۔

تین روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا تاہم فارمی انڈے 103 روپے دی درجن پر مستحکم رہے،  شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کرے کیونکہ بکرے اور گائے کا گوشت پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے اور اب مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے سے مرغی کا گوشت بھی ان کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔

دوسری جانب سبزیوں کی سرکاری نرخنامے پر فروخت خواب، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لمی تان کر سوگئے، شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔  

شہر میں لہسن چار سو، ادرک چار سو پچاس، کریلے چار سو، پیاز اسی سے سو، آلو پچاس سے ساٹھ، ٹماٹر تیس سے چالیس روپے کلو فروخت ہوتے رہے، شملہ مرچ ایک سو بیس سے ایک سو پچاس، ٹینڈے ساٹھ، گوبھی ساٹھ، گھیاکدو ساٹھ سے اسی، بھنڈی دو سو سے دو سو بیس روپے فی کلو میں فروخت کی گئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی، حکومت سرکاری نرخنامے پر سبزیوں کی فروخت یقینی بنائے۔

مزیدخبریں