ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بھرتی میں گھپلوں کا انکشاف

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بھرتی میں گھپلوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی بھرتی میں گھپلوں کا انکشاف،2016  میں اے ای اوز کو مکمل تعلیمی قابلیت نہ ہونے کے باوجود بھرتی کیا گیا، سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے اے ای اوز کی تعلیمی قابلیت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق اے ای اوز کی سروسزکو ریگولر کرتے وقت گھپلوں انکشاف ہوا ہے، متعدد اے ای اوز کو ایم بی اے، ڈی فارمیسی اور بی ایس سی کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا، زیادہ تر اے ای اوز کے پاس بی ایڈ کی ڈگری بھی موجود نہیں۔

 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےبھرتیوں میں گھپلوں کا انکشاف ہونے پر صوبہ بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزسے2016 میں بھرتی ہونے والے اے ای اوز کے تعلیمی کوائف طلب کرلیے ہیں۔

سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں گڑبڑ کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

      

Shazia Bashir

Content Writer