ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے ٹریدرز لائسنس رولز تیار کر لئے

محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے ٹریدرز لائسنس رولز تیار کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: نئے بلدیاتی نظام میں کاروبار رجسٹریشن رولز بھی نئے، کاروبار کو ہائی رسک اور لو رسک کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا، لو رسک کیٹگری کے کاروبار لائسنس فیس سے مشتثنی قرار دے دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے بلدیاتی نظام میں کاروبار رجسٹریشن رولز بھی نئے ہوں گے، محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے ٹریدرز لائسنس رولز تیار کر لئے ہیں اور کاروبار کو ہائی رسک اور لو رسک کیٹگری میں تقسیم کردیا گیا۔

لو رسک کیٹگری کے کاروبار لائسنس فیس سے مشتثنی قرار دے دیا گیا اور ہائی رسک کاروبار پر لائسنس فیس کی مختلف شرح مقرر کردی گئی اور تمام قسم کے کاروبار کی رجسٹریشن کروانا لازم ہو گا۔

رجسٹریشن کے لئے پی آئی ٹی بی کو سافٹ وئیر تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور کاروبار کی انسپکشن اور ریگولیشن کے لئے صرف ایک محکمہ ہوگا۔

متعلقہ محکمہ کے علاوہ باقی محکموں کا کردار مکمل ختم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نئے لائسنس رولز کی منظوری دے دی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer