کورونا وائرس، سکولوں میں آگاہی پوسٹر آویزاں

13 Mar, 2020 | 11:28 AM

وقار نیازی

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں کورونا وائرس سےآگاہی کیلئے کلاس رومز میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے، ایجوکیشن اتھارٹی نےآگاہی پوسٹر جاری کردیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےجاری کردہ پوسٹرمیں بچوں کو ہینڈ واش کی اہمیت بارے آگاہی دی گئی ہے، پوسٹر میں ہیڈ واش کے گیارہ طریقہ کاربتائےگئے ہیں. ڈی ای او سکینڈری لیاقت علی ملک کا کہنا ہےکہ سکول سربراہان کیلئےکلاس رومز میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی پوسٹرآویزاں کرانا لازمی ہوگا.احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔

مزیدخبریں