فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستار ہوتے ہیں، ارباز خان

13 Mar, 2020 | 10:13 AM

وقار نیازی

(زین مدنی )پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئراداکار اور ہدایتکار ارباز خان نے کہا ہے کہ پر ستار کے بغیر اداکار کی کوئی حیثیت نہیں، آج میں جس مقام پر ہوں والدین کی دعاﺅں اور اپنے پرستاروں کی والہانہ محبت اور بے حد پیار کی بدولت ہوں، اگر میرے پرستار نہ ہوتے تو آج میں بھی کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروںکا دل سے احترام کرتا ہوں اور انکے مفید مشوروں پر عمل کرکے فلمیں سائن کرتاہوں اور ایسا کام نہیں کرتا جس کی وجہ سے میرے چاہنے والوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے۔ ارباز خان نے کہا کہ پنجابی فلموں کادور واپس آرہا ہے اور بہت جلد پنجابی فلموں کوعروج حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجابی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنی بحالی کی جانب گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب سینما گھروں میں بلا تعطل پنجابی فلمیں ریلیز ہوںگی۔

سینئراداکارنے کہا کہ بہت سے فنکار اپنے طو رپر کاوشیں کررہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔اربازخان نے کہا کہ جب تک فلم بینوں نے پسند کیا تب تک کام کرتارہوں گا، فنکار کا حقیقی ایوارڈ پرستار ہوتے ہیں جن کی محبتوں اور دعاں سے میں آج اس مقام پر ہوں،انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹار ازم بنانے والے یہی لوگ ہوتے ہیں جن کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر ہمیں اپنے پراجیکٹ میں کاسٹ کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا کہ وہ ان دنوں دو پشتو اور دو اردو فلموں میں کام کررہے ہیں

مزیدخبریں