اہم شاہراہوں پر منشیات فروشوں کے ڈیرے، پولیس نے آنکھیں موندھ لیں

13 Mar, 2019 | 11:11 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) لاہور پولیس کے منشیات فروشوں کے خلاف نام نہاد کریک ڈاؤن، شہر کی اہم شاہراہوں پر ابھی بھی نشیئوں کے ڈیرے، پولیس کے خدمت مراکز کے سامنے نشے کے عادی مرد و خواتین کا سرعام منشیات کا استعمال، پولیس نے آنکھیں موندھ لیں۔

لاہور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف نام نہاد کریک ڈاؤن کے دعوؤں کی قلعی کُھل گئی، لاہور پولیس منشیات کے عادی افراد کو نشے جیسی لعنت فراہم کرنے والوں کو نہ روک سکی۔ شہر کے متعدد مقامات پر نشیئوں کے ڈیرے ہیں، سب سے زیادہ منشیات کے عادی افراد سٹی ڈویژن کے علاقے میں دکھائی دیتے ہیں جن کو منشیات بھی انہیں کے مقام پر فراہم کی جاتی ہیں۔

لاہور پولیس کے خدمت مراکز کے قریب نشے کے عادی مرد و خواتین سرعام نشے کا استعمال کر رہے ہیں لیکن پولیس نے اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں۔

مزیدخبریں