شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعویٰ، وزیراعظم کے وکیل سے دلائل طلب

13 Mar, 2019 | 08:04 PM

Arslan Sheikh

( جمال الدین ) سیشن عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

سیشن کورٹ میں وزیراعظم پاکستان کے خلاف ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی، ایڈیشنل سیشن جج راؤ فرقان نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے دلائل طلب کر لیئے۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ دعوی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر دھرنہ ختم کرنے کیلئے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں