میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ امتحانات کا شیڈول تبدیل

13 Mar, 2019 | 07:06 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چودھری ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے رواں برس انٹری ٹیسٹ ایف ایس سی کے امتحان کے فوری بعد منعقد کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

یو ایچ ایس کی جانب سے 17 سرکاری میڈیکل اور 3 ڈینٹل کالجز سمیت صوبے بھر کے 29 میڈیکل اور 13 ڈینٹل کالجز میں رواں برس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ ایف ایس سی کے امتحان کے فوری بعد منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یو ایچ ایس کی جانب سے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ ایف ایس سی امتحانات کے فوری بعد مقرر کی جائے گی تاکہ ایف ایس سی کا امتحان دینے والے طلبا کا نالج فریش ہو اور وہ آسانی کیساتھ انٹری ٹیسٹ دے سکیں۔

مزیدخبریں