بیل آوٹ پیکج کی عدم فراہمی پر یوٹیلٹی سٹورز زبوں حالی کا شکار

13 Mar, 2019 | 06:01 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا بیل آوٹ پیکج فراہمی کا وعدہ وفا نہ ہوسکا، بیل آوٹ پیکج نہ ملنے سے یوٹیلٹی سٹورز کی سیل کم ہونے سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنا مسئلہ بن گیا۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کیلئے گزشتہ سال اکتوبر میں بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پانچ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں۔ ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث کمپنیوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی ہے جبکہ کارپوریشن کے پاس فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے چینی، آٹا، چاول، گھی اور دالوں سمیت دیگر اشیا کی خریداری کیلئے ٹینڈرز بھی جاری نہیں ہوسکے۔

 ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیل آوٹ پیکج فراہم نہ ہونے کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی اور اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فوری طور پر مسائل حل نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مزیدخبریں