سٹی42: منسٹری آف ریلوے نے سال 2017-18 کی ائیر بک شائع کر دی، سالانہ ائیر بک میں مالی سال 2017-18 میں ریلوے کی آمدنی کی رپورٹ پیش، رپورٹ کے مطابق ریلوے کو کل 49 ارب 56 کروڑ 96 لاکھ 79 ہزار 92 روپے کی آمدنی ہوئی۔
ائیر بک کے مطابق محکمہ ریلوے نے مالی سال 2017-18 میں گزشتہ سال کی نسبت زائد آمدنی حاصل کی، ائیربک میں دی گئیں تفصیلات کے مطابق ریلوے کو کل 49 ارب 56 کروڑ 96 لاکھ 79 ہزار 92 روپے کی آمدنی ہوئی۔ کل آمدنی میں 24 ارب 45 کروڑ 2 لاکھ 34 ہزار تین سو ساٹھ روپے مسافروں سے ٹکٹوں کی مد میں کمائے۔
جسکا کل آمدنی میں حصہ 49 فیصد بنا، دوسری جانب 19 ارب 33 لاکھ 51 ہزار چھے سو چھاسی روپے فریٹ کی مد میں سے حاصل ہوئے، آمدنی میں سے فریٹ کا حصہ 38 فیصد رہا، جرمانے، اضافی کرائے اور دیگر متفرق واجبات کی مد میں ریلوے نے 4 ارب 23 کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار پانچ سو ایک روپے حاصل کیے۔
کل آمدنی میں 8.54 فیصد حصہ متفرق واجبات کا رہا، اسی طرح کل آمدنی میں سے 1 ارب 88 کروڑ 3 لاکھ چھبیس ہزار پانچ سو پنتالیس روپے سامان اور پارسل کی مد میں کمائے، پارسل کی مد میں ہونے والی آمدنی کا حصہ 3.79 فیصد رہا، رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے کی گزشتہ مالی سال 2016-17 میں کل 40 ارب 6 کروڑ روپے آمدنی حاصل کی تھی۔
جبکہ روان مالی سال محکمہ ریلوے نے گزشتہ سال کی نسبت 9 ارب روپے زائد حاصل کیے۔