(سٹی 42) منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل میں قید اور پیشیاں بھُگتنے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کا اظہار کردیا،ملزمہ کاکہناتھاکہ میں وزیراعظم عمران خان سے التجا کرتی ہوں مجھے انصاف دلوایا جائے،عمران خان سے گزارش ہے میرے کیس کی طرف توجہ دیں،کوٹ لکھپت جیل میں بلاول بھٹو کو نواز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا،غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے جیل میں پاکستانی کلچر اور قیدی کی زندگی پر دو کتابیں لکھی ہیں ملزمہ کا کہنا تھاکہ میں رہائی پانے کے بعد جلد ہی میں ان کتابوں کو چھپواؤں گی۔
واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو ساڑھے 9 کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیاگیاتھا، جس کے بعد وہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید اور پیشیاں بھُگت رہی ہیں,گزشتہ سماعت کے دوران ماڈل ٹریزا نے منشیات سمگلنگ کا اعتراف کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا بیان بدل لیا اور کہا کہ میں تو ماڈلنگ اور اسلامی تعلیمات پر ریسرچ کرنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔