ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور امریکہ کے باہمی اشتراک سےسمارٹ گرڈ لیب کا افتتاح

پاکستان اور امریکہ کے باہمی اشتراک سےسمارٹ گرڈ لیب کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم)بجلی چوری کی روک تھام اورصارفین کی سہولت کے لیےاہم اقدام،یو ایس ایڈ کےاشتراک سےسمارٹ گرڈ انٹیگریشن ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واپڈا ہاؤس میں سمارٹ گرڈ انٹیگریشن ٹیسٹنگ لیب کی افتتاحی تقریب ہوئی،امریکی قونصل جنرل کولن کرونلگی،ایم ڈی پیپکووسیم مختار،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت توانائی منیراعظم اور سی ای او پاورانفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی امتیازاحمد سمیت دیگر نےشرکت کی،امریکی کونسل جنرل کو لیب کا دورہ کرایا گیا اوربریفنگ بھی دی گئی،امریکی کونسل جنرل کاکہناتھاکہ امریکہ پاکستان میں انرجی سیکٹرکی بہتری کے لئےشروع سے کام کررہا ہے،ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ لگانے میں بھی یو ایس ایڈ نےپاکستان کا ساتھ دیا،وہ چاہتے ہیں کہ صارفین کو سستی بجلی ملے تاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو سکے۔

سی ای اوپاورانفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی امتیاز احمد  کاکہناتھاکہ اس لیب کےذریعےپورے پاکستان میں لگےہوئےمیٹرمانیٹرہوسکیں گے،سمارٹ گرڈ کے ذریعے بجلی چوری پرقابو پایاجاسکے گا،سمارٹ گرڈ لیب کےذریعے صارفین کودرست بل موصول ہوگا جبکہ ریونیو بھی زیادہ اکھٹا ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer