سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیارجانچنے کے لئے اہم اعلان کر دیا گیا

13 Mar, 2018 | 07:19 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی رامے: سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیارجانچنے کیلئے ٹیسٹ کا اعلان، محکمہ سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا  خصوصی ٹیمیں مختلف سکولزمیں جاکرطلباسے ٹیسٹ لیں گی۔

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی جانچ پڑتال کے لیے دوہزار اٹھارہ میں ہونے والے ٹیسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں تیسری جماعت کے طلبا و طالبات کا ایل این ڈی ٹیسٹ ہوگا۔ بچوں کو ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مختلف کورسز کے اسباق بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

بچوں کی تیاری کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ سیل کی خصوصی ٹیمیں مختلف سکولوں میں جا کرطلبا سے ٹیسٹ لے گی ۔ٹیسٹ سے سکول کے اساتذہ اور بچوں کی کارگردگی رپورٹ مرتب ہو گی۔

مزیدخبریں