(علی اکبر) راجہ ظفر الحق کی شکست پر نواز شریف نالاں، میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کی وجوہات جانے کے لیے کمیٹی بنا دی۔
سٹی 42ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں راجا ظفرالحق کی شکست ، راجا ظفرالحق کو کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،جو کہ سینیٹ الیکشن کے مختلف پہلووں کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ کمیٹین لیگ اور اتحادیوں سے راجا ظفرالحق اور عثمان کاکڑ کو کم ووٹ دینے کی تحقیقات کرے گی،اس دورانجوبھی نام سامنے آئیں گے ان کو منظرعام پر لائیں گے۔تحقیقاتی کمیٹی 15 روز میں رپورٹ میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کو پیش کرے گی۔