ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیاروں کی کمی فنی خرابیوں کے باعث 25 پروازیں متاثر متعدد منسوخ

طیاروں کی کمی فنی خرابیوں کے باعث 25 پروازیں متاثر متعدد منسوخ
کیپشن: pia
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) طیاروں کی کمی فنی خرابیوں کے باعث25پروازیں متاثر 10پروازیں منسوخ ہو گئی جبکہ 15 تاخیر کا شکار ہوئیں مسافر روں کو مشکلات کا سامنا۔

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق ایئربلیو کی مدینہ منورہ جانے والی پرواز476منسوخ،ایئربلیو کی مدینہ منورہ سے آنے والی پرواز477منسوخ ہوئی، پی آئی اے کی سکھرجانے والی پروازپی کے594منسوخ، پی آئی اے کی سکھرسےآنےوالی پروازپی کے595منسوخ ہوگئی۔

پی آئی اے کی ملتان جانے والی پروازپی کے683منسوخ ہوئی، پی آئی اے کی ملتان سےآنےوالی پروازپی کے684منسوخ، پی آئی اے کی اسلام آباد سےآنےوالی پروازپی کے657منسوخ ہوگئیں، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے658 منسوخ ، ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404منسوخ ہوگئی، ماہان ایئرکی مشہد سےآنے والی پرواز111ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ رہی، ماہان ایئرکی مشہدجانے والی پرواز110دوگھنٹے لیٹ ہوئی جبکہ پی آئی اے کی ریاض سےآنےوالی پروازپی کے726ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ، ایئربلیوکی دبئی سےآنےوالی پرواز411ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ، شاہین ایئرکی مسقط جانےوالی پرواز768چھ گھنٹے لیٹ روانہ ہوئیں، شاہین ایئرکی مسقط سےآنےوالی پرواز769سات گھنٹےلیٹ، ایئربلیوکی دبئی جانےوالی پرواز410دوگھنٹے لیٹ روانہ ہوئی۔