ابوبکر ارشد:حکومت نے وائس چئرمینوں کو احتجاج نہ کرنے کے لیے منالیا، صوبائی حکومت میں اختیارات کی یقین دہانی پر عوامی نمائندگان نے احتجاج کی کال واپس لے لی۔
مختلف یونین کونسلز کے وائس چیئرمینوں نے 15مارچ کو اپنے اختیارات کے لئےاحتجاجی مظاہرہ کی کال دی تھی، اس سلسلہ میں صوبائی وزیربلدیات منشااللہ بٹ، وائس چیئرمین واساچودھری شہباز احمد اور لیگی رہنماء عطااللہ تارڑسے وائس چیئرمینوں کےوفد کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین میاں اسلم سلیم،عرفان تاج، چودھری پرویزایڈووکیٹ،حاجی رشید،حاجی یامین،شیخ الطاف،اول خان، جہانزیب اعوان اور ملک جاوید موجود تھے۔ لیگی رہنمائوں نےوائس چیئرمینوں کواختیارات دینےکی یقین دہانی کروادی۔ وائس چیئرمینوں کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چند روز میں اختیارات ملنے کی خوشی میں حکومت کے حق میں پریس کانفرنس کریں گے۔