وقاص امجد: عید کی آمد سے پہلے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کی مہم کے دوران ڈولفن سکواڈ نے 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
شالیمار ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد جی ٹی روڈ شالیمار کے قریب ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم موسیٰ پر 50 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے بتایا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیاگیا۔ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔