دُرِ نایاب: چیف منسٹرانیشیٹیو کےتحت نکاسی آب کی79ارب کی سکیموں کیلئے20ارب روپےمختص کر دئیے گئے۔
" اپنی چھت اپناگھر" منصوبےکیلئے5 ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔ واسا 79 ارب 33 کروڑ سے زائد فنڈ لاہور میں9زونز میں لگائے گا۔ واساایریازمیں12ارب78کروڑسےزائد کی سکیمیں شامل ہوں گی۔ نان واساایریازمیں65ارب سےزائدکی سکیمیں شامل ہیں۔
واسا رواں مالی سال میں 20 ارب روپےسکیم میں خرچ کرسکے گا۔
گلبرگ زون ، راوی زون میں نکاسی وفراہمی آب کےکام ہوں گے۔
داتا گنج بخش زون ، واہگہ زون میں بھی نکاسی و فراہمی آب کے کام ہوں گے۔ سمن آباد ، نشتر ٹاؤن ، شالیمار زون میں نکاسی وفراہمی آب کےکام ہوں گے۔
علامہ اقبال زون اور عزیز بھٹی زون میں نکاسی و فراہمی آب کے کام ہوں گے۔
اےڈی پی میں نکاسی وفراہمی آب کی جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے1ارب سےزائدمختص ہوئے ہیں۔ فارن فنڈڈ پراجیکٹس میں واسا کے 3 منصوبے نئے مالی سال میں شامل کرلئے گئے۔ لاریکس کالونی سیوریج سسٹم ، سرفیس واٹر پلانٹ ، بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ بھی ان میں شامل ہیں۔
واسا کی 19 ارب سے زائد کی سکیمیں شامل ،3 ارب سے زائد مختص کردیئےگئے ہیں۔
چیف منسٹر انیشئیٹو؛ نکاسی آب کی سکیموں کے لئے 20ارب روپےمختص
13 Jun, 2024 | 11:08 PM