ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

13 Jun, 2024 | 10:52 PM

وقاص عظیم : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں ادائیگیوں کیلئے کابینہ ڈویژن کیلئے 126 ملین روپے منظورکرلئے۔ "ملازمین سے متعلقہ اخراجات" کے تحت اخراجات کو پورا کرنے کیلئے صدر سیکرٹریٹ کیلئے 29 ملین منظورکر لئے گئے،فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو 5,400 ملین روپے دینے کی منظوری دیدی گئی۔

 وزیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی نے گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے کے اخراجات کیلئے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے 4.9 ارب منظور کرلئے، اس کے علاوہ پاسکو کو زیر التواء واجبات کی ادائیگی کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو 6596 ملین دینے کی منظوری دیدی گئی جبکہ زیر التواء واجبات کی ادائیگی کیلئے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 370 ملین روپے منظورکر لئے گئے۔

 ای سی سی نے صومالی قومی شناختی نظام تیار کرنے کیلئے وزارت اقتصادی امور کیلئے 332 ملین روپے ،آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے فنانس ڈویژن کو 96.9 ملین روپے دینے کی منظوری دیدی،گرین ٹورازم پاکستان پروجیکٹ کیلئے ڈیفنس ڈویژن کو 5 ارب روپے بطور سیڈ منی منظورکر لئے گئے،دفاع ڈویژن کیلئے تنخواہوں میں شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی۔

مزیدخبریں