پنجاب حکومت نے ترقیاتی سکیموں اور بجٹ تجاویز میں  پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیا، شیری رحمان 

13 Jun, 2024 | 10:35 PM

سٹی42:  پنجاب حکومت نے بجٹ بنانے کے عمل میں پیپلز پارٹی کی تمام تجاویز اور ترقیاتی سکیمیں نظر انداز کر دیں، بجٹ بنانے کے دوران پیپلز پارٹی کو  مشاورت میں شامل نہیں کیا۔ نتیجہ آج بجٹ اجلاس مین پیپلز پارٹی کے بائیکاٹ کی صورت میں سامنے آیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئیر  رہنما شیری رحمان نے  پنجاب میں مسلم لیگ نون  کے ساتھ ناراضی کی تفصیلات بتادیں۔

 شیری رحمان نے کہا کہ پنجاب میں دوسرے اتحادیوں کی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں مگر  پیپلز پارٹی کی نہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات میں اب تک پیشرفت ہو جانی چاہیے تھی کیونکہ ہمارا  اُن کے ساتھ اتحاد قائم کرتے وقت تحریری معاہدہ ہوا تھا لیکن ن لیگ نے ہم سے مشاورت کرنے میں بہت دیرکردی۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پیشرفت ہو رہی ہے مگر بہت دیر میں ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں