پنجاب کے 25-2024 بجٹ میں ایل ڈی اے کی سکیموں کیلئے 89 کروڑ

13 Jun, 2024 | 10:26 PM

دُرِ نایاب :   پنجاب حکومت نے مالی سال 25-2024 کے مجوزہ بجٹ میں کوئی نئی سکیم شامل نہیں کی۔ 
ایل ڈی اے کیلئے 38ارب کی سکیموں کی مد میں صرف 82کروڑ ننانوے لاکھ فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ 
لاہور شہر میں سپورٹس کمپلیکس رکھ شاہدرہ کیلئے صرف ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
سپورٹس کمپلیکس سبزہ زار ، سنگھ پورہ کے لیے ایک ایک کروڑ روپے،  چائنہ سکیم ، ٹاؤن شپ ، سنگھ پورہ ، کاہنہ ، شالامار سپورٹس کمپلیکس کیلئے ایک ،ایک کروڑ مختص کئے گئے۔ 
خواجہ احمد حسان روڈ کیلئے پانچ کروڑ ، بہار شاہ روڈ اور ضرار شہید روڈ کیلئے ایک کروڑ مختص ہوئے ہیں جبکہ  لدھڑ ، کاہنہ ، پانڈوکی ، لدھیکی ، حویلی کمہاراں ، میلہ رام روڈ ، مہدی پور کی روڈ کی تعمیر و بحالی ہوگی۔

مزیدخبریں