سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

13 Jun, 2024 | 10:21 PM

بابر شہزاد تُرک : سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر، وفاقی وزارتوں اور اداروں میں 3 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ ایک سے 17 کی 3190 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی۔ ایوانِ صدر میں گریڈ 4 سے 14 کی 41 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری بھی دیدی گئی۔ اس کے علاوہ وزارتِ دفاع کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 362 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ۔ 

دفاع ڈویژن میں گریڈ ایک سے 15 کی 19 خالی اسامیوں پر بھرتی ، وزارت دفاع میں جونیئر سویلین سیکیورٹی آفیسرز گریڈ 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی ، وزارتِ صحت میں 6، وزارتِ نارکوٹکس کنٹرول میں 17 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب رینجرز میں گریڈ 5 سے 11 کی 961 خالی اسامیوں پر بھرتی، وزارتِ دفاع میں اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر گریڈ 17 کی 8 اسامیوں پر بھرتی، خزانہ ڈویژن میں گریڈ ایک کی 8 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ 

وزارتِ قومی صحت میں 4 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ ڈویژن کے تحت گریڈ ایک سے 15 کی 11 اسامیوں پر بھرتی ، وزارتِ آئی ٹی میں گریڈ 14 کی 7 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ ریونیو ڈویژن کے تحت 1729 خالی اسامیوں پر بھرتی ، ایڈووکیٹ جنرل آئی سی ٹی کی مختلف کیڈرز میں 19 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ۔ 

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے ۔ این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کر دیئے ہیں۔ 

مزیدخبریں