اٹھائی گیرے سوا دو لاکھ کے بکرے خرید کر بیوپاری کو 20 ہزار روپے تھما گئے

13 Jun, 2024 | 09:58 PM

وقاص احمد :  سگیاں کی سرکاری مویشی منڈی میں تین  اٹھائی گیر  ایک  بیوپاری سے 3 بکرے لے کر فرار ہو گئے۔
جاوید نامی بیوپاری بھکر سے بکرے بیچنے کیلئے  لاہور کی سگیاں منڈی آیا تھا۔
سگیاں منڈی میں 3  اٹھائی گیروں نے بیوپاری سے بکرے لئے، اسے باتوں میں لگا کر بکروں کی طے کردہ قیمت  2 لاکھ 30 ہزار  روپے کی جگہ  صرف 20 ہزار دے کر بکرے لے گئے۔ اٹھائی گیروں کے چلے جانے کے بعد سادہ لوح بیوپاری کو پتہ چلا کہ وہ لٹ گیا ہے۔ 
اٹھائی گیر ایک گاڑی پر بکرے لے کر فرار ہوئے۔ ان کی واپسی کا منظر سی سی ٹی وی ن کیمرے نے ریکارڈ کر لیا۔ اس واردات کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
متاثرہ شہری نے اندراج مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دے دی

مزیدخبریں