عبدالخالق مغیری : لاڑکانہ میں مسلحہ افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد اور پیپلز پارٹی سے تعلق وائس چیئرمین کو قتل کردیا .
لاڑکانہ کے محلہ گجن پور میں امام مسجد محمد علی جتوئی مسجد میں جماعت کو نماز پڑھا کر واپس آرہے تھے، اسی دوران راستے میں مسلحہ افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے امام مسجد اور پیپلز پارٹی سے تعلق یوسی پھل کے وائس چیئرمین محمد علی جتوئی جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ ک بعد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس نے لعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب واقع کے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ جتوئی برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث واقع پیش آیا ۔