خاتون منشیات فروش آئس سمیت گرفتار

13 Jun, 2024 | 09:40 PM

وقاص احمد:   سبزہ زار پولیس نے خاتون منشیات فروش اور دو دیگر  منشیات فروش  گرفتار کر لئے۔
یہ ڈرگ پیڈلر لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس اور منشیات فروخت کرتے تھے۔
خاتون منشیات فروش رضیہ اور اس کے ساتھی  ندیم سے 110 گرام آئس برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 
ایک اور منشیات فروش کاشف کے قبضہ سے 1 کلو  360 گرام چرس برآمد ہوئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے منشیات فروشوں کے خلاف ان کارروائیوں پر  ایس ایچ او سبزازار تیمور عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ 

مزیدخبریں