ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے گھروں کے بڑے خرچے؛ گورنر ہاؤس اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے لئے بجٹ میں بھاری رقوم

Governor House expences, Chief Minister House expenditure, City42, Punjab Government's budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  پنجاب حکومت کے نئے سال کے لئے مجوزہ بجٹ میں گورنرہاؤس اور سیکرٹریٹ کے اخراجات کیلئے82کروڑ،98لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔  وزیراعلیٰ ہاؤس میں جاری اخراجات کی مدمیں95کروڑ55لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 

رواں سال  گورنرہاؤس،سیکرٹریٹ کے اخراجات77کروڑ،72لاکھ  روپے خرچ کئے گئے۔    ایوان وزیراعلیٰ پنجاب کے اخراجات1ارب23کروڑ41لاکھ تک پہنچ گئے۔

گورنرسیکرٹریٹ کیلئے اخراجات کا تخمینہ40کروڑنوے لاکھ لگایاگیاہے۔  گورنرہاؤس سٹاف کیلئے49کروڑ،25لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز  بجٹ میں شامل کی گئی۔ 
نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی وزراءکے اخراجات کیلئے35کروڑ29لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔