مانسہرہ؛ ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی ڈکیتی، پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی

13 Jun, 2024 | 09:14 PM

سید نعمان شاہ : مانسہرہ کے نجی بینک میں ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار کی ڈکیتی، موٹر سائیکل پر آئے دو ملزمان دن دیہاڑے عملہ گارڈز کو یرغمال بنانے کے بعد رقم لیکر فرار ہوگئے۔ 

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈہ پور کے مطابق 5 بجے کے قریب چنار روڈ پر واقع نجی بینک میں دو مسلحہ افراد داخل ہوئے، جنھوں نے پہلے گارڈز اور پھر عملہ کو یرغمال بنایا اور پھر بینک سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ 

 ملزمان کے فرار ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع ملی جس کے بعد پولیس بینک پہنچی، عملہ و گارڈز سے تفتیش کے بعد پولیس نے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ملزمان نے چہرے نہیں ڈھانپے تھے۔ 

پولیس کی جانب سے ضلع مانسہرہ کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں