ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دن بھر کی گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار

 دن بھر کی گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دن بھر کی گرمی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

 محکمہ موسمیات کی جانب سے رات کے اوقات میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد  موسم خوشگوار ہوگیا ہے، ساتھ ہی اہل لاہور کے چہرے خوش سے جگمگا اٹھے ہیں۔ شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ شہر میں ہوا 37 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چلنے لگی ہے ۔ 

گرمی کا زور ٹوٹتے ہی اہل لاہور کی جانب سے آوٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ مختلف جگہوں پر جارہے ہیں۔