پنجاب حکومت مفت سولر پینل سکیم بھی لے آئی

13 Jun, 2024 | 08:42 PM

سٹی42:  پنجاب کی حکومت نئے مالی سال میں  2ارب50 کروڑکی لاگت سےانڈرگریجوایٹ سکالرشپ پروگرام شروع کررہی ہے۔  حکومت سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر پینل دے گی۔ لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع ہو گی،  کسان کارڈ کے لئے  75 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ 

نے پنجاب اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر مین بتایا کہ  2ارب97کروڑکی لاگت سےچیف منسٹرزاسکل ڈیویلپمنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں۔ 
ٹیکسٹائل صنعت کےفروغ کیلئے3ارب کی لاگت سےگارمنٹ سٹی کاقائم کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ 10ارب کی لاگت سےلیب ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کی جارہی ہے۔ مہنگائی کی شرح11.8فیصدپرلائی گئی۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مزید بتایا کہ  100یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کومفت سولرسسٹم فراہم کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کوپنجاب کسان کارڈکیلئے75ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔  مری کی بحالی کیلئے10ارب روپےمختص کئے ہیں، 296ارب روپےسے2380کلومیٹرسڑکوں کی تعمیروبحالی کی جائے گی۔ 

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بتایا کہ  بورڈآف ریونیوکیلئے105ارب روپےمختص ہوئے ہیں۔  2ارب50کروڑسےزائدگریجویٹ سکالرشپ پروگرام شروع کیاجائیگا، پنجاب ریونیواتھارٹی کی مدمیں300ارب روپےمختص کئے گئے جبکہ  ہائرایجوکیشن کیلئےمجموعی طورپر17ارب کاترقیاتی بجٹ تجویزکیاگیا۔

مزیدخبریں