سٹی42: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ڈی کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو 25 رنز سے ہرا دیا۔ نیدر لینڈز کی ٹیم 160 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں سخت کوشش کے بعد 20 اوورز میں 8 وکٹوں ک نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔ یہ میچ جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں 4 پوائنتس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ ساؤتھ افریقہ اس گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
بیدر لینڈز کے سائیبرنڈ اینگلبریشٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ وکرم جیت سنگھ نے 3 چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ سکاٹ ایڈورڈز نے 3 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ مائیکل لیوٹ نے 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز، میکس ا ڈوڈ نے 3 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے۔ اریان دت نے 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 15 رنز بنائے۔
ننیدر لینڈز کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں 23 رنز پر گری تھی۔ 6 اووروں میں نیدر لینڈز کی ٹیم صرف 32 رنز بنا پائی ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے تھے۔ابتدا میں نیدر لینڈز کو 8 کا رن ریٹ درکار تھا جو چھ اوورز کے بعد بڑھ کر 9 رنز فی اوور تک پہنچ گیا ۔ تاہم 8 اوورز کے بعد درکار رن ریٹ کم ہو کر 8.49 رن گیا۔
نیدر لینڈز کے بیٹرز کئی مرتبہ جیتنے کی پوزیشن میں لے آئے لیکن ہر مرتبہ ان کی وکٹ گرتی رہی۔ وکٹیں گرنے کے باوجود ڈچ بیٹرز نے میچ کو اچھا مینیج کیا لیکن آخری اووروں میں گرنے والی وکٹوں نے ٹیم کو عملاً ڈھیر کر دیا۔
بنگلہ دیش کی باؤلنگ
بنگلہ دیش کے 6 باؤلرز نے مل کر 20 اوور کئے۔ رشاد حسن 4 اووروں میں سب سے زیادہ 33 رنز کھا کر سب سے زیادہ 3 وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوئے۔ مستفیض الرحمان کو 4 اوورز میں سب سے کم 12 رنز پڑے اور انہین ایک وکٹ ملی۔ تسکین احمد نے 30 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔ تنظیم حسن ثاقب اور محمودللہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ
بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔شکیب الحسن 64 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اوپنر تنزید حسن 35، محموداللہ 25 ، توحید 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن 35 رنز بنا کر ڈینش باؤلر پال وین میکرین کی بال پر بیس ڈی لیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تنجید حسن نے 26 گیندیں کھیلیں اور پانچ چوکوں کے ساتھ ایک چھکا بھی مارا۔
اس سے پہلے نیدرلینڈز کے اریان دت نے بنگلہ دیش کے اوپنر اور کیپٹن نجم الحسن شنتو کو دوسرے اوور میں ایک رن کے انفرادی سکور پر پویلین واپس بھیج دیا تھا۔ دو اوورز کے اختتام پر بنگلہ دیش کا سکور 5 تھا لیکن تیسرے اوور میں اوپنر تنزید حسن نے ویون کنگما کی پٹائی کر ڈالی، انہوں نے دو چوکے، ایک چھکا اور دو ڈب رنز کے ساتھ 18 رنز کا اضافہ کر دیا۔ چوتھے اوور میں اریان دت نے لتن داس کو بھی ایک رن کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔
نیدر لینڈز کی باؤلنگ
نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور میکرین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ٹم پرنگل کو ایک وکٹ ملی۔
نیدر لینڈز کے لوگان وین بیک کو 4 اوورز میں سب سے زیادہ 43 رنز پڑے۔ باس ڈی لیڈ کو 3 اوورز میں 31 رنز پرے۔
میچ سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال
آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے کنگز ٹاؤن کے خوبصورت اموس ویلے سٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلہ میں پہنچنے کے لئے نبر آزما ہیں۔ بنگلہ دیش یہ میچ جیت گیا تو وہ ساؤتھ افریقہ کے ساتھ سپر ایٹ مرحلہ میں پہنچنے کی پوزیشن میں آ جائے گا جبکہ نیدر لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش سے اوپر آ جائے گا۔
میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال
ٹاس
آج میچ کا ٹاس نیدر لینڈز کے کیپٹن نے جیتا اور انہوں نے بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے کر خوز ٹارگٹ چیز کرنے کا فیصلہ کیا
موسم
گنگز ٹاؤن میں آج بارش کا موسم ہے۔ اس اہم میچ کے آغاز کے وقت بھی بارش ہوئی جس کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہوا۔
نیدرلینڈز اور بنگلادیش ایونٹ میں اپنا آج تیسرا میچ کھیل رہے ہیں، دونوں کو ایک میچ میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔