پنجاب میں سیکیورٹی کیلئے ایک کھرب 90 ارب روپے خرچ ہوں گے

13 Jun, 2024 | 07:29 PM

عرفان ملک :پنجاب پولیس کو آئندہ مالی سال میں ایک کھرب 90 ارب 33 کروڑ 92 لاکھ روپے دینے کی تجویز پیش کردی گئی ۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت تمام اضلاع  کو آئندہ مالی سال میں ایک کھرب 26 ارب 83 کروڑ 86 لاکھ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 

بجٹ میں سپیشل برانچ کے لیے بجٹ میں 7 ارب 82 کروڑ روپے رکھنے ، سی ٹی ڈی پنجاب کے لیے بجٹ میں 7 ارب 69 کروڑ رکھنے ، چائنیز کی سیکورٹی کے لیے سپیشل پروٹییکشن یونٹ کو 6 ارب 57 کروڑ رکھنے، سیف سٹی اتھارٹی کے لیے 3 ارب 80 کروڑ رکھنے ، ایلیٹ پولیس کے لیے 98 کروڑ 13 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس ک علاوہ پولیس ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لیے 4 ارب 24 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں