ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں نے پنجاب حکومت کے بجٹ کو بہتر قرار دے دیا

Babar Mahmood, Punjab Budget, Anjuman e Tajran Hall Road Lahore, Solar Panel,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:   پنجاب کے بجٹ میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال والے گھرانوں کو سولر یونٹ دینے کی تجویز  نےسولر پینل فروخت کرنے والے تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

ہال روڈ کے تاجروں نے بھی  جمعرات کے روز  اپنی نیوز کانفرنس میں پنجاب حکومت کے بجٹ کو خوش آئند قرار دے دیا۔ 

ہال روڈ کے تاجروں کے رہنما  اور انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے نیوز کانفرنس میں کہا، تاجر   پنجاب حکومت کے بجٹ کو خوش آئند کہتے ہیں۔ سو یونٹ سے کم بجلی اسمتعمال کرنے والے شہریوں کو سولر پینل دینا خوش آئند ہے۔

بابر محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت کا پہلا بجٹ بہتر ہے ۔ مشکل حالات میں پنجاب حکومت نے اچھا متوازن بجٹ دیا ۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی میں بعض اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں چلی گی مگر سیاسی جماعتیں آپس میں گھتم گتھا ہیں۔ 

بابر محمود اور ان کے ساتھی تاجروں نے کہا کہ  پنجاب ترقی کرے گا اور باقی صوبے اس کی تقلید کریں گے۔  زراعت ،صحت اور تعلیم کیلئے اچھا بجٹ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازموں  کی تنخواہوں میں 25 فیصد پنشز15 فیصد اضافہ خوش آئند امر ہے۔  عوام کیلئے مزید سہولیتیں دینا ہو گا۔  کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی پر قابو پایا جائے۔