پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے  صارفین کیلئے بڑا اعلان

13 Jun, 2024 | 07:17 PM

راؤدلشاد  :  مالی سال 25-2024 کیلئے پنجاب  حکومت نے بجٹ پیش کر دیا،  جس میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے  صارفین کیلئے بڑا اعلان کیا گیا ہے ۔

سپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے رواں مالی سال کا بجٹ پیش کیا.

 وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر میں دعویٰ کیا ہے کہ پہلا باضابطہ ٹیکس فری بجٹ پیش کیاجارہاہے جبکہ حکومتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی لارہے ہیں، وزیرخزانہ نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

مزیدخبریں