کومل اسلم : حکومت پنجاب نے محکمہ ماحولیات کے منصوبوں کیلئے 10 ارب روپے کا بجٹ مختص کر دیا۔
محکمہ ماحولیات کے لاہور کے منصوبوں کیلئے ایک ارب اٹھاسی کروڑ 48 لاکھ روپے مختص کیے گئے، جبکہ پی جی ڈی پی کیلئے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد رقم ، اور انوائرمنٹل مانیٹرنگ سنٹر کیلئے 7 کروڑ 95 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت پنجاب نے آٹومیشن رجیم آف انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کےلئے 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کردی، ساتھ ہی محکمہ ماحولیات کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے ایک ارب 21 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور میں انوائرمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے20 کروڑ دس لاکھ روپے ، محکمہ ماحولیات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن سیل کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔