پنجاب حکومت نے محکمہ سیاحت  کیلئے 6 ارب 50 کروڑ  بجٹ کی تجویز پیش کردی

13 Jun, 2024 | 06:14 PM

کومل اسلم :  پنجاب حکومت نے محکمہ سیاحت  کے لیے ٹوٹل 6 ارب 50 کروڑ  بجٹ کی تجویز پیش کردی ۔

 پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور انسٹیٹیوٹ آف ٹورزم ہسپیٹیلٹی اینڈ مینجمنٹ سہولیات کی فراہمی کے لیے ساڑھے سات کروڑ روپے بجٹ کی تجویز دی گئی، اس کے علاوہ لاہور آٹومیشن آف دی ٹی ایس پروسیسنگ آپریشنز ، لائسنگ اینڈ رینول کے لیے 25 کروڑ بجٹ کی تجویز ، اور بزنس ڈویلپمنٹ سیل بنانے کے لیے 7 کروڑ روپے بجٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 

پنجاب حکومت نے ڈیزائننگ ، پروموٹنگ اینڈ ایمپلیمنٹنگ ایکو فرینڈلی ٹورسٹ فسیلٹی کے لیے 25 کروڑ  بجٹ کی تجویز دی، اور لاہور میوزیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پندرہ کروڑ بجٹ کی تجویز ، جبکہ لاہور کے منصوبوں کے لیے 79 کروڑ بجٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں