ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پنجاب نے کھیلوں کیلئے 9 ارب 55 کروڑ کا بجٹ مختص کر دیا

حکومت پنجاب نے کھیلوں کیلئے 9 ارب 55 کروڑ کا بجٹ مختص کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : حکومت پنجاب کی جانب سے سال 2024-25 میں کھیلوں کیلئے 9 ارب 55 کروڑ کا بجٹ مختص کر دیا گیا ۔

حکومت پنجاب نے لاہور کے کھیلوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 83 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے، جس میں نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں رواں سال 10 کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز پیش کی گئی، نشترپارک کے الیٹ ٹریننگ سنٹر پر ڈھائی لاکھ روپے سے کھیلوں کا سامان خریدا جائے گا۔اس کے علاوہ لاہور میں انڈور والی بال جمنزیم کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اہلووال لاہور میں سپورٹس جمنزیم کی تعمیر کیلئے ڈھائی کروڑ مختص کیے گئے۔ 

نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ پچز کی تعمیر کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جمنزیم مرمت کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔ پائیلٹ ہائی سکول وحدت روڈ میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے 2 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ لاہور میں کھیلوں کی اکیڈمیز کے قیام کیلئے 7 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ 

کاہنہ اور سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے مختص کیےگئے، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے مختص کیے گئے، تحصیل لاہور میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 3 کروڑ پچاس لاکھ روپے ، جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ پچاس لاکھ روپے ، تحصیل رائیونڈ میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 6 کروڑ روپے ، مراکہ میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے۔ اسکےعلاوہ نواب ٹاون کرکٹ گراونڈ کی اپ گریڈیشن کےلئے 4 کروڑ روپے ، گاوشالا سپورٹس کمپلیکس میں فٹبال گراونڈ اور جمنزیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 5 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ نشترپارک سپورٹس کمپیلکس میں ٹیبل ٹینس کورٹ اور جمنزیم کی اپ گریڈیشن کےلئے 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔ جوہر ٹاون آر ٹو بلاک میں ملٹی پرپز کمپیلکس کیلئے 6 کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے ۔ نشترپارک اور پنجاب سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے 8 کروڑ روپے، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کےسالانہ اخراجات کیلئے 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔