جنید ریاض : پنجاب حکومت نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیلئے 42 ارب پچاس کروڑ روپے کا بجٹ مختص کردیا.
پنجاب حکومت جانب سے پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 6 ارب 87 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 2 کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سکولوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کھانا پروگرام کیلئے 50 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 13 ارب چھہتر کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ سکولوں کو آوٹ سورس کرنے کیلئے 5 ارب پچاس کروڑ روپےرکھے گئے ہیں، جبکہ پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت سکول چلانے کیلئے پیف کا 2 ارب 62 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ دانش سکول اتھارٹی کیلئے2 ارب پچاس کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، آفٹر نون سکولز کیلئے ایک ارب 83 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کو فعال بنانے کیلئے 13 کروڑ 70 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسسز کیلئے 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔